|
|
متفرقات
| |
|
سوال- جہل مقصر کسے کہتے ہیں؟
جواب- جہل مقصر وہ ہے جو اپنی جہالت سے بہی واقف ہو اور اس کو دور کرنے کے ممکنہ طریقے بہی جانتا ہو لیکن ان پر عمل نہ کرتا ہو۔
سوال- جہل قاصر کون ہے؟
جواب- جہل قاصر وہ ہے جو اپنی جہالت سے بالکل آگاہ نہ ہو یا اپنے جہل کو دور کرنے کے طریقے نہ جانتا ہو۔
سوال- احتیاط واجب کے کیا معنی ہیں؟
جواب- یعنی کسی عمل کو انجام دینا یا ترک کرنا احتیاط کی بنا پر واجب ہے۔
سوال- کیا فتوو ٴں میں مذکورہ عبارت ” فیہ اشکال “ (اس میں حرج ہے)حرمت پر دلالت کرتی ہے؟
جواب- موقع و محل کے اختلاف سے اس کے معنی بہی مختلف ہوتے ہیں اگر جواز میں اشکال ہو تو مقام عمل میں اس کا نتیجہ حرمت پر مبنی ہوگا۔
سوال- ان عبارتوں ” فیہ اشکال “ (اس میں حرج ہے)، ”مشکل“ (مشکل ہے)” لا یخلو من اشکال “ (حرج سے خالی نہیں)” لا اشکال فیہ “ ( اس میں کوئی حرج نہیں ) سے فتویٰ مراد ہے یا احتیاط ؟
جواب- ”لا اشکال فیہ “ کے علاوہ کہ وہ فتویٰ ہے ، باقی سب احتیاط ہیں۔
سوال- عدم جواز اور حرام میں کیا فرق ہے؟
جواب- مقام عمل میں دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
|
| |
|
|